ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی: الیکٹرک شاک لگنے سے ایک خاتون اور 3 سالہ بچہ ہلاک

بیلتنگڈی: الیکٹرک شاک لگنے سے ایک خاتون اور 3 سالہ بچہ ہلاک

Mon, 31 May 2021 13:40:03    S.O. News Service

مینگلور 31/ مئی (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور   ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی  کے  پٹرامے علاقہ میں پیش آَئے المناک حادثہ میں  الیکٹرک شاک گ لگنے کی وجہ سے ایک خاتون اور اس کا 3 سالہ بچہ  جاں بحق ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں کی  شناخت گیتا (30 سال) اور اس کے بیٹے بھویش(3 سال)کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاع  کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گیتا اپنے بچے کے ساتھ پمپ شیڈ میں   جاکر  مویشیوں کو پانی پلانے کے لئے پمپ کا سوئچ آن کیا، جس کے دوران  اچانک   اسے الیکٹرک شاک لگ گیا۔ جس کی وجہ سے ماں اور بیٹا دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت گیتا کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

اس تعلق سے دھرمستھلا پولیس اسٹشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔


 


Share: